انتہا پسند یہودیوں کے ایک گروہ نے مغربی کنارے کے شہر بیت لحم کے نزدیک نعالین گاوں میں وسیع زرعی اراضی برباد کر دی۔ یہودیوں نے وہاں کاشت 50 سے زائد زیتون کے درخت کو اکھاڑ پھینکے۔
عینی شاہدین کے مطابق درجنوں یہودی آبادکار غوش عصتیون بستی کے قریب واقع فلسطینیوں کی ملکیتی زرعی اراضی میں داخل ہوئے اور اسے تباہ کر دیا۔
ایک اور واقعہ میں بعض فلسطینی مزدوروں کو اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اپنا کام کرنے کے بعد شیلوہ بستی کے داخلی راستے کے پاس کھڑی اپنی گاڑیوں کے پاس آئے تو انہیں اپنی گاڑیوں کے اوپر پینٹ سے دھمکیاں اور نسل پرستانہ فقرے لکھے ہوئے دیکھنے کو ملے۔ شیلوہ بستی نابلس اور رام اللہ شہروں کے نزدیک واقع ہے۔
فلسطینی مزدور عموما اپنی گاڑیاں بستی کے داخلی راستے پر موجود اسرائیلی سکیورٹی گارڈز کے پاس کھڑی کرتے ہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین