• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجد اقصی کو ’’مشترک مقدس مقام‘‘ بنانے کی اسرائیلی تیاریاں جاری

پیر 04-03-2013
in فلسطین
0
plf aqsa-jews 300 0
0
SHARES
4
VIEWS

انٹرنیشنل القدس سنٹر نے مسجد اقصی کے حوالے سے اسرائیل کے خوفناک منصوبے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل قبلہ اول کے عام و خاص انتظامات اپنے قبضے میں لینے کی بھرپور کوششوں میں لگا ہوا ہے۔ مرکز کے سربراہ ڈاکٹر حسن خاطر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت مسجد اقصی کو یہودیوں اور مسلمانوں کا مشترکہ مقدس مقام گردانتے ہوئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

صہیونی حکام مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجد اقصی پر یہودی حق جتانے کے اپنے وہم کو حقیقت کا روپ دینے کی جانب اقدامات اٹھاتے جا رہے ہیں جس میں دنیا بھر کا میڈیا بھی ان کا ساتھ دے رہا ہے۔

ڈاکٹر حسن خاطر نے پیر کے روز جاری اپنی ایک پریس ریلیز میں خبردار کیا کہ اسرائیلی حکومت نے مسجد اقصی میں مسلمانوں کے مقدسات اور خصوصی نشانیوں کی بے حرمتی میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی۔ اس مسجد میں نمازیوں کا خون بہایا گیا۔ مسجد کے دروازے انتہاء پسند یہودیوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔ اسرائیل روزانہ کی بنیاد پر وقت حاصل کر کے مسجد پر اپنا تسلط مضبوط کرنے کی کارروائیاں کرتا چلا جا رہا ہے۔

القدس فاؤنڈیشن کے سرگرم کارکن نے کہا کہ اسرائیل مسجد اقصی کے اراضی کے پچھتر فیصد احاطے کو باغات اور کھلے صحنوں میں تبدیل کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ اس حوالے سے وہ بہت سے نئے قوانین بناتا جارہا ہے، ان قوانین کے تحت نمازیوں، ان عمروں اور ان کی جنس سمیت مسجد اقصی میں آنے والے افراد کے متعلق چھوٹی چھوٹی تفاصل بھی طے ہوتی ہیں۔

ڈاکٹر حسن خاطر نے واضح کیا کہ اسرائیل مسجد اقصی کی حرمت اور اس سے ملحق دیگر تمام آثار پر قبضے کا متمنی ہے۔ مسجد اقصی میں ترمیم یا اس کی تعمیر نو کے لیے یہاں داخل ہونے والے میٹریل کی بھی پوری نگرانی کی جارہی ہے۔ حتی کہ اس عمارت کو جانچنے کے لیے اسرائیل بلڈنگ کی انجینئرنگ اور دیگر شعبوں میں سروے تک کروا چکا ہے۔ غرض اسرائیلی حکام مسجد کے دروازوں اور داخل ہونے کی گزر گاہوں تک پر قابض ہو چکے ہیں۔ مسجد میں داخل ہونے والے تمام مردوخواتین کی تلاشی لی جاتی ہے۔ نمازیوں کی حرکات و سکنات کی نگرانی کی جاتی ہے۔ اور مسجد کے اندر موجود انیس کیمروں کے ذریعے مسجد میں موجود مسلمانوں کے پل پل سے باخبر رہا جاتا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ یہ وہ خطرناک تصویر ہے جس میں اسرائیل مسجد اقصی پر قابض اکلوتی قوت نظر آتی ہے۔ وہ اوقاف اسلامی کے زیر انتظام بچ رہنے والے حصے کو بھی اپنے تسلط میں لانا چاہتا ہے اور مسجد اقصی کے احاطے اور تعمیرات پر مکمل قبضے کے لیے بے تاب ہے۔

بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.