• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

انتہاء پسند یہودی پارلیمنٹیرنز کی گنبد صخرہ پر حملے کی کوشش

پیر 04-03-2013
in فلسطین
0
plf 001 settlers 300 0
0
SHARES
3
VIEWS
 

اقصی فاؤنڈیشن برائے وقف و آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سیاسی پارٹی لیکود کے رکن پارلیمان موشے ویجلین نے پیر کے روز اپنے پارلیمینٹیرنز ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گنبد صخرہ پر حملہ کرنے کی کوشش کی

تاہم مسجد اقصی کے گارڈز نے اسے ایسا کرنے سے روک دیا۔ اس موقع پر مسجد اقصی میں منعقد تعلیمی حلقوں کے طلبہ اور گارڈز نے اس اسرائیلی رکن پارلیمان کو زبردست مسجد سے باہر نکال دیا۔

 
اسرائیلی رکن پارلیمان کے مسجد اقصی میں داخل ہو کر گنبند صخرہ پر حملے کی اس کوشش سے مسجد میں حالات سخت کشیدہ رہے۔ مسجد نمازیوں کے نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی۔ اقصی فاؤنڈیشن نے بتایا کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ شرپسند موشے ویجلن نے مسجد اقصی میں داخل ہو کر تلمودی رسومات کی ادائیگی اور مسجد کے تقدس کو پامال کرنے کی سعی کی ہو تاہم اس مرتبہ گنبد صخرہ پر دھاوا بولنے کی اسکی کوشش سے مسجد کو درپیش خطرات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
 
فاؤنڈیشن نے ویجلن کے گنبد صخرہ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کو انتہائی خطرناک قرار دیا اور کہا کہ اس سے انتہاء پسند یہودی جماعتوں اور مسجد اقصی میں صہیونی تنظیموں کی جانب سے مسجد اقصی پر دھاووں میں بے پناہ اضافہ ہو جائے گا۔
 
اقصی فاؤنڈیشن نے عرب اور اسلامی دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ یہودی تنظیموں اور انتہاء پسند گروپوں پر مسجد اقصی اور دیگر مقدس مقامات پر حملوں سے گریز کا دباؤ بڑھائیں۔ فاؤنڈیشن نے یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی حکومتی عہدیداروں کے مسجد اقصی پر دھاوں کے خلاف مزاحمت کی ضرورت پر زور دیا۔
 
خیال رہے کہ موشے ویجلین مسجد اقصی کو شہید کر کے اس کی جگہ ھیکل سلیمانی تعمیر کرنے کے لیے انتہائی سرگرم ہیں، انہوں نے اپنی انتخابی مہم میں خاص طور پر مسجد اقصی کو یہودی رنگ میں رنگنے کے دعوے کر رکھے ہیں۔
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.