قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر نابلس کے جنوب میں حوارہ ناکے پر تصادم باوردی فوجیوں سے مقامی شہریوں کی توتکار کے بعد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کے مطابق ایک فلسطینی شہری منہ پر آنسو گیس کا شیل لگنے سے زخمی ہوگیا۔ اس کے علاوہ متعدد شہری جن میں سماجی امور کی وزیر ماجدہ المصری بھی شامل ہیں ان کو آنسو گیس کی شیلنگ کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض افواج نوجوانوں کا پیچھا کرتے ہوئے کھیتوں میں گھس گئے۔ نوجوانوں نے ناکے کو جانے والی تمام سڑکیں پتھر رکھ کر اور ٹائر جلا کر بلاک کردیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین