قابض اسرائیلی افواج نے الخلیل شہر سے ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لے لیا جبکہ شہر کے متعدد دیہات پر صہینونی فوجیوں نے دھاوا بول دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے محمود خلف کو اس کے گھر میں زبردستی گھس کر گرفتار کیا۔ گرفتاری سے پہلے فوجیوں نے گھر کی مکمل تلاشی لی۔
انہوں نے بتایا کہ فوجی الخلیل کے جنوب میں 3 اور مغرب میں 2 دیہات میں زبردستی داخل ہوئے اور ناکے لگا کر ہر آنے جانے والے کی شناخت کرتے رہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
