سن 48ء کے مقبوضہ فلسطین کے شہر تل ابیب کے جنوبی علاقے ’’ریشون لٹسیون‘‘ میں ایک کار کے اندر زور دار دھماکہ ہوا جس میں دو صہیونی ہلاک ہو گئے ہیں۔ دھماکے کے وقت کار ایک رہائشی کالونی میں کھڑی تھی۔
اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ جمعرات کے روز دوپہر کے وقت ریشون لٹسیون کی شاہراہ یکینٹن پر ایک مزدا کار میں دھماکہ ہوا، یہ کار ایک رہائشی کالونی میں کھڑی تھی، دھماکے سے کار میں سوار دو افراد موقع پر ہی لقمہ اجل ہوگئے۔
مرنے والوں کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ہے تاہم ان میں سے ایک تیس سال سے اوپر اور دوسرا چالیس سال سے اوپر کا معلوم ہوتا تھا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
