• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی مسجد اقصی آ کر عبادات ادا کریں: انتہاء پسند صہیونی تنظیموں کی اپیل

اتوار 24-02-2013
in فلسطین
0
plf aqsa-jews 300 0
0
SHARES
0
VIEWS

 

اسرائیلی انتہاء پسند تنظیموں نے یہودی مذہبی تہوار ”عید مساخر” کی مناسبت سے یہودی آباد کاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ پیر کے روز مسجد اقصی کا رخ کریں اور جوق در جوق آکر یہاں تلمودی عبادات اور رسومات کی ادائیگی کریں،

اسرائیلی حکومت نے مسجد اقصی کو یہودی مقام ثابت کرنے کی کوششں تیز کر رکھی ہیں، آئے روز حکومتی سرپرستی میں یہودی ٹولیوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہو کر اس کی بے حرمتی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ انتہاء پسند تنظیموں نے یہودی تہوار کے موقع پر آج اور آنے والے دیگر ہفتوں کے دوران ایک بار پھر اسرائیلی شہریوں کو مسجد میں جمع ہونے کی ترغیب دی ہے۔

اقصی فاؤنڈیشن برائے وقف و آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ذرائع ابلاع نے پیر، 25 فروری 2013 کو علی الصبح مسجد پہنچ جانے کا کہا ہے ، یہودی بستی کریات اربع کے آباد کار اس حوالے سے انتہائی فعال ہیں اور یہودی عید مساخر کے حوالے سے تمام لوگوں کو مسلمانوں کے قبلہ اول کی جانب آنے کی دعوت دے رہے ہیں۔

فاؤنڈیشن کے مطابق گزشتہ چند دنوں کے دوران متعدد یہودی تنظیموں نے مسجد اقصی کے احاطے میں واقع گنبد خضرہ کو گرانے اور اس کی جگہ ھیکل سلیمانی کی تعمیر کی خاطر شہریوں کو مسجد میں آکر عبادات ادا کرنے کا کہا۔ یہودی تہوار کی مناسبت سے قابض آباد کاروں کو زیادہ سے زیادہ مسجد میں بلانے کی یہ مہم ایک ایسے وقت میں تیز کر دی گئی ہے جب گزشتہ چند ہفتوں سے مسجد پر اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے عہدیداران اور انٹیلی جنس کے اہلکاروں کے حملوں میں بھی شدید اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

کچھ روز قبل ہی اسرائیلی میڈیا میں ایک ایسی فلم نشر کی گئی تھی جس میں مسجد اقصی میں موجود گنبد خضرہ کو شہید کر کے اس کی جگہ ھیکل سلیمانی کی منظر کشی کی گئی تھی۔ اس اشتعال انگیز فلم کے منظر عام پر آنے کے بعد فلسطینیوں نے شدید احتجاج کیا تھا۔ اسی طرح القدس کے ”ھداسا” کالج میں تصاویر کی ایک نمائش کے دوران ایک تصویر میں گنبد صخرہ کی جگہ ھیکل سلیمانی کو دکھا یا گیا، اس اشتعال انگیز تصویر پر عرب طلبہ کے بھرپور احتجاج کے باوجود کالج نے اس تصویر کو نمائش سے ہٹانے سے انکار کر دیا تھا ۔

اقصی فاؤنڈیشن نے مسجد اقصی پر تیز ہوتے اسرائیلی حملوں کے حوالے سے جمعہ کے روز کی اسرائیلی جارحیت کا بھی حوالہ دیا جب نماز جمعہ کے بعد صہیونی اہلکاروں نے مسجد میں موجود نمازیوں اور مسجد کے باہر احتجاجی ریلی نکالنے والے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور متعدد کو گرفتار کر لیا تھا۔ فاؤنڈیشن نے اہالیان القدس اور 1948 ء کے مقبوضہ فلسطین کے بسنے والے فلسطینی شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مسجد اقصی کارخ کریں اور پیر کے روز حملہ آور ہونے والے یہودی جتھوں کی راہ میں مزاحم ہوں۔ فاؤنڈیشن کا کہنا تھاکہ بالخصوص صبح کے وقت ،انتہاء پسند یہودی مسجد اقصی پر حملہ آور ہونگے، لہذا اس وقت زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کا مسجد میں ہونا انتہائی ضروری ہے۔

بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.