اسلامی تحریکِ مزاحمت فلسطین [حماس] کے سیاسی شعبے کے رکن عزت الرشق نے فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن عزام الاحمد کی جانب سے فلسطینی قانون ساز کونسل کے اسپیکر ڈاکٹر عزیز الدویک کے خلاف بیان دینے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے بیان میں عزت الرشق نے کہا کہ الاحمد کا بیان مفاہمتی عمل میں کشیدگی پیدا کرنے کا باعث ہے۔
عزت الرشق فتح کے پارلیمانی بلاک کے سربراہ عزام الاحمد کے ایک بیان پر تبصرہ کر رہے تھے جو انہوں نے گزشتہ دنوں تنظیم آزادی فلسطین [پی ایل او] کے مرکزی دفتر میں منعقد سیمنار کے موقع پر عزیز الدویک کی موجودگی میں دیا تھا۔
درایں اثنا عزت الرشق نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے سلوان میں فلسطینی عوام پر صہیونی فوج کے شدید حملوں کے باوجود ان کے بلند حوصلگی اور ثابت قدمی کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہ کہ اہالیانِ سلوان کو مسلسل 22 ویں دن تک اجتماعی سزا اور بے جا پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
