اسرائیلی عقوبت خانوںمیں بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کے ساتھ اظہار یک جہتی میں آٹھ سو فلسطینی اسیران نے اجتماعی طور پر ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اسیران فورم کا کہنا ہے کہ اس بھوک ہڑتال کا مقصد اسرائیلی جیل انتظامیہ پر دباؤ ڈالنا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے مطالبات کو تسلیم کرے۔
اسیران فورم نے بتایا کہ صہیونی جیلوں ایشل، ریمون اور نفحہ کے چار یونٹس میں ہڑتال کرنے والے ان آٹھ سو اسیران کا تعلق حماس، تحریک اسلام ، پاپولر فرنٹ اور ڈیموکریٹک فرنٹ سے ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے بغیر کسی فرد جرم کے حراست میں رکھے جانے کے خلاف متعدد فلسطینی قیدیوں نے بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے، فلسطینی اسیر سامر عیساوی نے گزشتہ سات ماہ سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے، ان کی حالت انتہائی نازک ہے، گزشتہ دنوں ان پر اعصابی فالج کا حملہ بھی ہو چکا ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین