اسرائیلی فوجیوں نے مشرقی الخلیل کے قریب کریات اربع یہودی بستی سے ایک فلسطینی نوجوان کو اپنے پیٹی بھائیوں پر مبینہ حملے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
بزدل اسرائیلی فوجیوں نے اٹھارہ سالہ نوجوان کی گرفتاری کو قانونی جواز فراہم کرنے کے لئے گھڑی گئی کہانی میں بتایا کہ ملزم نے فوجیوں کے سامنے خنجر لہرایا، تاہم اپنی گرفتاری سے پہلے اس نے خنجر گرا دیا تھا، لیکن اس کے باوجود صہیونی فوجی اسے حراست میں لیکر الخلیل شہر اپنے تفتیشی مرکز لے گئے۔
یاد رہے اسرائیلی فوج نے تاریخی مسجد ابراہیمی کے قریبی علاقوں سے نوجوان فلسطینی لڑکے اور لڑکیوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کر رکھا ہے۔ تمام افراد کو تیز دھار آلہ رکھنے یا پھر اسرائیلی فوجیوں حملے کی کوشش کا روایتی الزام لگا کر انہیں پابند سلاسل رکھا جا رہا ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین