• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی شہری کا ملکیتی ہوٹل بحق اسرائیلی سرکار ضبطی کا فیصلہ

اتوار 17-02-2013
in فلسطین
0
plf hospital 300 0
0
SHARES
0
VIEWS
 
اسرائیلی حکومت نے ‘مفاد عامہ اور سیکیورٹی’ کا روایتی بہانہ بنا کر القدس کے قریبی علاقے ابو دیس میں ایک ہوٹل کی 2900 مربع میٹر اراضی بحق سرکار ضبطی کا حکم دیا ہے۔ 
 
ابو دیس لینڈ پروٹیکشن کمیٹی کے سربراہ بسام بحر نے بتایا کہ صہیونی انتظامیہ نے ہوٹل کے ارد گرد کھدائیاں شروع کر دی ہیں اور درخت کاٹے جا رہے ہیں۔ صہیونی انتظامیہ کے مطابق یہ کھدائی علاقے میں دیوار فاصل کی تعمیر مکمل کرنے کی غرض سے کی جا رہی ہیں۔ 
 
لینڈ پروٹیکشن کمیٹی کے سربراہ بسام بحر نے حالیہ صہیونی کارروائیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیر مالیات نے 29 جنوری 2013 کو اس ہوٹل پر قبضے کے احکامات جاری کیے۔ ہوٹل حوالگی کے حکمنامے کے خلاف اعتراض جمع کرانے کی ساٹھ روزہ مدت ختم ہونے سے پہلے ہی اسرائیلی انتظامیہ نے کھدائی کا کام  شروع کرا دیا۔
بسام بحر کے مطابق بتایا کہ ہوٹل کی جگہ پر نسلی امتیاز کی مظہر اسرائیلی دیوار کی تعمیر گزشتہ دس سال سے مؤخر ہے۔ تاہم اب صہیونی انتظامیہ نے اس کی تعمیر مکمل کرنے کی ٹھان لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک دہائی سے اس جگہ پر قانونی اورغیر قانونی طریقے سے قبضے کی کوششوں میں مصروف تھا تاہم ہوٹل مالکان نے اسے روک رکھا تھا۔ دیوار فاصل کے مجوزہ روٹ کی راہ میں حائل جائیداد مالکان نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیلی قبضے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا تھا۔
 
انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی عدالت نے متروکہ زمینوں پر قبضے کے اسرائیلی قانون کے تحت اس ہوٹل کی بحق سرکاری ضبطی کے مقدمے کی سماعت نو مارچ 2013 کو کرنا تھی تاہم اب اسے 21 اپریل 2013 تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ 
 
بسام بحر نے بتایا کہ اسرائیلی حکومت اس زمین پر یہودی کالونی قائم کرنا چاہتی ہے۔ یہ منصوبہ بھی القدس میں یہودی بستیاں قائم کرنے کے اسرائیلی جنون کا ایک حصہ ہے۔ صہیونی حکومت القدس میں آبادی کے تناسب کو یہودیوں کے حق میں کرنا چاہتی ہے۔
 
 
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.