اسرائیلی حکام نے 48ء کے مقبوضہ وسطی علاقے میں کفر قاسم میونسپلٹی کے پندرہ فلسطینی شہریوں کو وارننگ نوٹس جاری کئے ہیں جس میں دعوی کیا گیا ہے ان کے گھر بغیر اسرائیلی حکام کی اجازت تعمیر کئے گئے ہیں، اس لئے انہیں کسی بھی گرایا جا سکتا ہے۔
مقامی ذرائع نے اسرائیلی لینڈ سرکل کی جانب سے جاری نوٹسسز میں فلسطینی شہریوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ تیس دنوں کے اندر اپنے مکانات خالی کر دیں کیونکہ ان کی تعمیر کا اجازت نامہ حاصل نہیں کیا گیا۔
کفر قاسم بلدیہ کے ہنگامی اجلاس میں نوٹس اجرا کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور ان کا مقابلہ کرنے کے لئے احتجاجی پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں فلسطینی ماہرین تعمیرات سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد اور نوٹس پانے والے خاندانوں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
