• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی انتظامیہ کے ہاتھوں خواتین کی گرفتاریاں مصالحتی کوششوں کی نفی ہے

پیر 11-02-2013
in فلسطین
0
plf MUNA 300 0
0
SHARES
1
VIEWS
 
 مغربی کنارے کے شہر نابلس سے فلسطینی مجلس قانون ساز کی رکن منی منصور کا کہنا ہے کہ فلسطینی انتظامیہ کی جانب سے سیاسی گرفتاریوں اور تھانوں میں طلبی قومی مصالحت کے عمل کو متاثر کر سکتی ہے۔
 
 خبر رساں ادارے قدس پریس سے بات کرتے ہوئے رکن اسمبلی منی منصور نے کہا کہ قومی مصالحت کے لئے کی جانی والی کوششوں کے علی الرغم زمینی حقائق وہی ہیں جو سن 2007ء میں تھے۔ سیاسی گرفتاریاں اور حماس کے کارکنوں کی فلسطینی انتظامیہ کے تھانوں میں طلبی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
 
 انہوں نے کہا فلسطینی سیکیورٹی اداروں کی جانب سے رام اللہ میں خواتین کو گرفتار کرنے کی کوشش انتہائی خطرناک نتائج لا سکتی ہے۔ یہ معاملات تمام رسوم و قیود اور قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ ایسی گرفتاریاں سے قومی مصالحتی فضا مکدر ہو سکتی ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ فلسطینی سوسائٹی تو سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں مردوں کی گرفتاری پر سراپا احتجاج ہے، ایسے میں خواتین کی پکڑ دھکڑ کی اجازت کیونکر دی جا سکتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ نیک نیتی کو زمینی حقائق کی صورت میں ہوتا نظر آنا چاہئے۔ 
 
قاہرہ میں قومی مصالحت کے حوالے سے جاری ملاقاتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو رہنما داخلی تقسیم ختم کرنا چاہتے ہیں وہ ایک طرف ہیں جبکہ ان کے نمائندے مخلتف زمینی حقائق رقم کر کے ان کی مصالحتی کوششوں پر پانی پھیرنے میں مصروف ہیں۔ "بعض حلقے صرف داخلی مصالحت کے ذریعے عام انتخابات [پارلیمانی اور صدارتی] تک رسائی چاہتے ہیں تاکہ وہ حماس کو قومی عمل سے نکال باہر کر سکیں۔”
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.