پولٹ بیورو اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ یہ بات پتھر پر لکیر ہے کہ متوقع فلسطینی حکومت قومی اہلیت کے معیار پر پورا اترے گی۔
خبر رساں ادارے ‘قدس پریس’ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا فلسطینی تنظیموں کے درمیان مصالحت کے لئے ہونے والے مذاکرات میں یہ بات طے کی گئی کہ قومی حکومت میرٹ پر بنائے جائے۔
انہوں نے کہا کہ پولٹ بیورو حماس کے سربراہ خالد مشعل کے برطانوی نشریاتی ادارے ‘بی بی سی’ کو دیئت گئے انٹرویو کا ترجمہ غیر معیاری تھا، جس سے ان کے بہ قول ابہمام پیدا ہوا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
