اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہنما خالد مشعل فلسطین میں نیشنل یونٹی گورنمنٹ کے قیام کیلئے فلسطینی صدر محمود عباس سے بات چیت کا آغاز جمعہ کے روز قاہرہ میں کر رہے ہیں۔
خالد مشعل کا کہنا ہے کہ فلسطین میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں بھی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ مفاہمت کی جانب بڑھ رہے ہیں اور قومی مفاہمتی حکومت کی تشکیل پر مشاورت کر رہے ہیں۔ فلسطین میں صدارتی، پارلیمانی اور کونسل انتخابات کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔
حماس اور فتح کے درمیان کشیدگی کے باعث فلسطین میں کئی برس سے صدارتی یا پارلیمانی انتخابات کیلئے قومی سطح پر ووٹنگ نہیں ہو سکی۔ دونوں جماعتوں کے درمیان 2 سال قبل مصالحت کا ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت نگراں حکومت کا قیام اور اس کی مدد سے مئی سال 2012ء میں نئے انتخابات کا انعقاد تھا، تاہم اس معاہدے پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین