فلسطینی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک ادارے نے کہا ہے کہ قابض صہیونی درندوں نے جنوری کے ایک ماہ کے دوران 7 فلسطینیوں کو شہید اور 300 کو گرفتار کرلیا۔ انسانی حقوق کے ایک بین الاقوامی ادارے نے حال ہی میں جاری
اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ صہیونی درندوں کے ہاتھوں مغربی کنارے کے علاقے میں گولی چلانے سے 4 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں دو بچے اور ایک خاتون بھی تھی، جبکہ غزہ کی پٹی پر ایک بچے سمیت تین فلسطینیوں گولیوں سے بھون ڈالا گیا۔ اس دوران 300 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا گیا، جن میں 60 سے زائد بچے اور 5 خواتین بھی شامل ہیں۔ زیادہ تر افراد کو الخلیل سے گرفتار کیا گیا، جن کی تعداد 80 سے زیادہ ہے اور القدس سے 70 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں بعض ایسے افراد بھی ہیں جو کئی سال صہیونی جیلوں میں قید رہے ہیں۔ جیسے کہ شیخ جمال الطویل، باجس نخلہ، فادی صدیق وغیرہ۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
