• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجد اقصیٰ کو گرانے کا صہیونی منصوبہ حتمی ہے: شیخ عکرمہ صبری

جمعہ 01-02-2013
in فلسطین
0
plf sabri
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس کی سپریم کونسل کے سربراہ شیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے تیار کردہ فلم سے یہ بات بالکل واضح ہوگئی ہے کہ اسرائیل، قبة الصخرة مبارک کو گراکر اس کی جگہ پر ہیکل سلیمانی تعمیر کرنا چاہتا ہے۔ جس سے مسجد اقصیٰ کے بارے میں صہیونیوں کے ناپاک عزائم طشت ازبام ہو چکے ہیں۔

 

خبر رساں ادارے ”القدس پریس” سے بات کرتے ہوئے عکرمہ صبری نے کہا کہ اب یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ مسجد اقصیٰ کو گرانے کا مطالبہ یہودیوں کے کسی ایک انتہ اپسند فرقے یا جماعت کا نہیں، بلکہ تمام یہودی اور اسرائیلی حکومت کا دیرینہ خواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت کا حالیہ الیکشن میں دوبارہ جیتنا مسجد اقصیٰ کی بقا پر انتہائی برے اثرات مرتب کرے گا۔ اسی جماعت کی انتظامیہ کی پشت پناہی میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے ہزاروں واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

درایں اثنا مسجد اقصیٰ کے خطیب نے بھی اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ”یونیسکو” سے اس حساس معاملے کی جانب توجہ دینے کی اپیل کی ہے، کیونکہ یونیسکو نے مسجد اقصیٰ کو عالمی ثقافتی ورثہ قرار دے رکھا ہے۔ شیخ صبری نے کہا کہ، میں عالم اسلام خصوصاً عربوں سے مسجد اقصیٰ کے اس مسئلے کے حوالے سے کوئی اپیل نہیں کروں گا، کیونکہ ان کے سامنے ہر قسم کی اپیلیں رائیگاں گئی ہیں، بس ان سے اب یہی کہوں گا کہ ”سوتے رہو، سوتے رہو، ہم نے پہلے بھی بہت پکارا، مگر تم نے کوئی جواب نہیں دیا”۔

بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.