• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل میں ایتھوپیئن خواتین کو زبردستی بانجھ بنانے کا انکشاف

پیر 28-01-2013
in فلسطین
0
plf injections
0
SHARES
1
VIEWS

اسرائیل میں یہودی آبادیاتی تناسب کو صہیونی ریاست کے حق میں برقرار رکھنے کے لئے ایتھوپیا سے اسرائیل آنے والی یہودی خواتین کو اچھوت سمجھ کر مانع حمل ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔

عمومی طور پر مانع حمل ادویہ یا انجیکشن پس ماندہ خواتین کو لگائے جاتے ہیں کیونکہ ان کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ ان کے بچے کی ولادت کی صورت میں وہ اس کی پرورش نہیں کر سکیں گی۔

اس بات سے قطع نظر کہ ایتھوپیا سے اسرائیل میں آباد کاری کے لئے آنے والے یہودیوں کو صہیونی منصوبہ ساز اپنی مخصوص آبادیاتی ضرورت کے لئے استعمال کرتے ہیں تاہم حالیہ چند برسوں کی رپورٹس کے جائزے سے یہ بات مترشح ہوتی ہے کہ یہود الفلاشا طبقے کو انسانی حقوق اور جمہوریت چیمپیئن اسرائیل میں انتہائی شرمناک نسلی امتیاز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہودی ہونے کے باوجود ان کے بچوں کو اسرائیلی سکولوں میں کم تر درجے کے شہری اور انسان سمجھا جاتا ہے۔ اسی لئے ایتھوپیا سے آنے والے یہودیوں کو افزائش نسل کی آزادی حاصل نہیں ہے۔ اسرائیلی ان کی آبادی میں اتنا ہی اضافہ چاہتا ہے جو انہیں مقبوضہ عرب علاقوں کے اصل باسیوں کے مقابلے میں عددی اکثریت دلانے کے لئے ضروری ہے۔

اسرائیل کے ایک تعلیمی ٹی وی نیٹ ورک پر ایتھوپیئن خواتین نے انٹرویوز دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں دھمکی دے کر زبردستی مانع حمل ٹیکے لگائے گئے۔ احتجاج یا انکار کرنے والی خواتین کو باور کرایا گیا کہ لگائے جانے والے انجیکشن دراصل متعدی امراض سے بچاؤ کی ویکسین ہے۔

ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے ایتھوپیئن خواتین میں اسرائیل کے تعاون سے خفیہ فیملی پلاننگ مہم جاری ہے۔ انسانی حقوق اور مغربی ملکوں کی متعدد خواتین انجمنوں نے صہیونی ریاست میں ریاستی پالیسی کے طور پر اچھوت شہریوں میں جبری بانجھ پن پیدا کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خود غرض اسرائیلی حکام اپنی مطلب براری کے بعد اپنے ہی شہریوں سے غیر انسانی سلوک کا ارتکاب کر رہے ہیں، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے، کم ہے۔

بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.