• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل نے نقب کے عرب بدووں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ منظور کر لیا

پیر 28-01-2013
in فلسطین
0
plf bedouin
0
SHARES
2
VIEWS

اسرائیلی حکومت نے نقب کے ہزاروں عرب بدووں کو بے گھر کرنے کے منصوبے کی منظوری دیدی ہے۔ ”بیگن سفارشات” کے نام سے معروف اس منصوبے کے تحت صحرائے نقب میں آباد ہزاروں بدووں کو اس علاقے سے بے دخل کر کے ان کی زیر ملکیت آٹھ لاکھ ایکڑ اراضی پر قبضہ کر لیا جائے گا۔

اسرائیلی رکن پارلیمان بیگن کی سفارشات ، جن پرکچھ عرصہ قبل عمل نہ ہو سکا تھا، کو اس مرتبہ معمولی ترمیم کے ساتھ پریفر منصوبے کا نام دیا گیا ہے۔

اسرائیلی روزنامے ”ھارٹز” اور دیگر ذرائع ابلاغ نے اس منصوبے کی منظوری پر سوال اٹھائے ہیں، جن میں سر فہرست عنقریب ختم ہو جانے والے ایک عارضی حکومت کی جانب سے اس نوعیت کے اہم معاملے کی منظوری ہے۔ نقب کے قانونی مرکز ”العدالہ” کے ڈائریکٹر ثابت ابورأس کا کہنا ہے کہ حالیہ پیشکش اور منصوبہ بھی پریفر منصوبے کی طرز کا ہی ہے اور اس منصوبے پر قانون ساز اسمبلی کی منظوری پر عمل مناسب نہیں اگر ایسا کیا گیا تو یہ انتہائی خطرناک ثابت ہوگا۔

ابو رأس کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کا حاصل ہے کہ حتمی نتیجے کے طور پر عرب فلسطینیوں کو اپنے دیہاتوں اور اراضی کے بڑے حصے سے محروم ہونا ہے۔ غیر تسلیم شدہ دیہاتو ں کی کونسل کے ڈائریکٹر عطیہ اعسم نے کہا کہ یہ منصوبہ نقب کے عرب شہریوں کے لیے تباہ کن ہے۔ اس منصوبے کی وجہ سے درجنوں دیہات ملیامیٹ کر دیے جائیں گے اور ہزاروں فلسطینیوں کو نقب سے بے دخل کر دیا جائے گا۔ ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والے ایک بیان میں رکن پارلیمان جمال زحالقہ نے اس منصوبے کی منظوری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ نقب کے باسیوں کے لیے ایک جنگ ہے۔ نقب میں بسنے والے تمام عرب بدووں کا حق ہے کہ وہ اس منصوبے کے خلاف احتجاج کریں۔

جمال زحالقہ نے صحرائے نقب میں فلسطینیوں کی آٹھ لاکھ ایکڑ اراضی ہتھیانے کے اس منصوبے کی ہر سطح پر مذمت کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ پریفر یا بیگن کے نام سے بنائے گئے اس منصوبے کی حمایت یا اس میں شرکت سے مکمل گریز کیا جائے۔ جمال زحالقہ نے فلسطینی رہنماؤں اور قوم سے اس منصوبے کے خلاف ٹھوس اورسنجیدہ موقف اپنانے کی اپیل کی

اور کہاکہاس معاملے کو قومی اور عالمی سطح پر پیش کیا جائے اور فلسطینیوں کو اپنی اراضی سے محروم کیے جانے سے بچایا جائے۔

بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.