فلسطینی شہریوں نے مقبوضہ غرب اردن کے شہر بیت لحم کی غصب کردہ اراضی پر تعمیر کردہ ‘الیعازر’ یہودی بستی کے گرد نصب سرحدی باڑ عبور کر کے بستی کے داخلی دروازے پر فلسطینی پرچم لہرا دیا۔
فلسطینی نوجوان ابو ماریا نے ‘قدس پریس’ خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جنوبی مغربی کنارے میں عوامی مزاحمتی کمیٹیوں نے جمعہ کے روز ‘الیعازر’ یہودی بستی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔ اس دھرنے کا مقصد فلسطینی شہریوں اور یہودی آبادکاروں کے مظالم کی مذمت تھا۔
یہودی آبادکاری کے خلاف عوامی کمیٹی کے ایک سرگرم رکن نے بتایا کہ احتجاجی دھرنے میں شریک چند نوجوان یہودی بستی کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے بستی کے داخلی دروازے اور آبادکاروں کی گاڑیوں پر فلسطینی پرچم لہرا دیئے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوجیوں اور یہودی آبادکاروں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں جبکہ نوجوانوں کی ایک ٹولی نے فلسطینی پرچم لگانے کا مشن مکمل کر دیا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
