قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی مغربی کنارے کے شہر الخلیل سے جمعہ کو علی الصباح تین فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے مغربی الخلیل کی بلدیہ بیت اولا میں چوبیس سالہ محمد جاسر العملہ نے آبائی گھر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کر گیا۔
ادھر صہیونی فوجیوں نے بیت لحم سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں محمد اور عیسی حسن الرشایدہ کو شمالی الخلیل میں نبی یونس احاطے سے گرفتار کیا۔
جمعہ کو علی الصباح الخلیل کی نوبا غبی میونسپلٹی اور شہر کی عین سارہ، راس الجورہ اور دائرہ السیر کالونیوں سمیت شہر کی متعدد رہائشی بستیوں میں بھاری تعداد میں اسرائیلی فوج دیکھے گئے۔
جنوبی مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے شمال میں العروب کیمپ میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اس کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے کیمپ کے داخلی دروازے سے اہل محلہ پر صوتی بم اور اشک آور گیس کے شیل فائر کئے۔
کیمپ کے رہائشی متعدد نوجوانوں نے علاقے کے داخلی دروازے پر صہیونی فوج پر پتھراؤ کیا تاہم مدبھڑ میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
