مغربی کنارے میں غیر قانونی طور پر آباد انتہاء پسند یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے نابلس کے علاقے مقام یوسف پر دھاوا بول ، آباد کاروں نے شہر کے عمان روڈ پر واقع اس مقام پر تلمودی عبادات کی ادائیگی کی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد صہیونی آباد کاروں کی حفاظت کے لیے اس مقام پر موجود رہی۔ مقامی افراد نے بتایا کہ بلاطہ کیمپ کے قریب فلسطینی شہریوں اور یہودی آباد کاروں کی حفاظت پر مامور اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں تاہم ان جھڑپوں میں کوئی فلسطینی زخمی نہیں ہوا۔
ادھر طوباس سے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ شام ایک انیس سالہ نوجوان بلال بشار ضراغمہ کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ وادی اردن جاتے ہوئے اسرائیلی چیک پوسٹ ”الحمرا” سے گزر رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق نوجوان طوباس سے شمالی وادی اردن جا رہا تھا کہ اسرائیلی فوج نے اسے چیک پوسٹ پر روک کر حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام منتقل کر دیا ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
