• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 14 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مغربی کنارا: گزشتہ سال یہودی تعمیرات میں چار گنا اضافہ

اتوار 20-01-2013
in حماس
0
plf four
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے میڈیا سیل کی جاری کردہ حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سال 2012 کے دوران مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر میں زبردست اضافہ ہوا، اس سال مغربی کنارے میں یہودیوں کے لیے مکانات گزشتہ سال کی نسبت چار گناہ زیادہ ہوگئے ۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی حکومت نے سال 2012 میں مغربی کنارے اور مقبوضہ مشرقی القدس میں 6932 نئے رہائشی یونٹس تعمیر کرنے کی منظوری دی، سال 2011 میں 1772مکانات اور سال 2010میں 569 مکانات کی تعمیر منظور کی گئی تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ سال متعدد یہودی بستیوں میں توسیع کے منصوبے پر مہر تصدیق ثبت کی۔ جن یہودی بستیوں کی توسیع کی اجازت دی گئی ان میں جنوبی القدس میں ”گیلو”، ”ھار حوما”، ”جفعات ھمٹوس” اور شہر کے شمالی حصے میں ”بسغات زئیف” اور ”رموات شلومو” کی بستیاں شامل ہیں۔

رپورٹ میں گزشتہ ماہ دسمبر کے وسط سے جنوری کے وسط تک کے مہینے کی صورتحال کے بارے میں بتایا گیا کہ سال 2013 کے آغاز میں بھی القدس اور مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری کا سلسلہ اسی رفتار سے جاری ہے۔ اسرائیل نے اس ماہ القدس اور یہودی بستی معالی ادومیم کے درمیانی علاقے ”ای ون” میں 3500 رہائشی یونٹس تعمیر کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ سال الخلیل شہر اور اس کے اطراف متعدد دیہاتوں اور قصبوں میں فلسطینیوں کی ہزاروں ایکڑ اراضی ہتھیا لی ہے۔ اسرائیلی فوج نے وادی اردن سے ہزاروں فلسطینیوں کو بے دخل کردیا، جس کے لیے تربیتی مشقوں کا بہانہ تراشا گیا۔ صہیونی بلدیہ کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے گھروں کو گرانے کے نوٹس اور خلاف ضابطہ تعمیرات پر مالی جرمانوں کا سلسلہ بھی تیز رہا۔

 

بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.