• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کی شہریت حاصل کرنا حرام ہے: خطیب مسجد اقصی شیخ عکرمہ صبری

ہفتہ 19-01-2013
in فلسطین
0
plf sabri
0
SHARES
0
VIEWS

قبلہ اول کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے ایک بار پھر اسرائیل کی شہریت کو حرام قرار دیا ہے۔ اپنے سابقہ فتوے کا اعادہ کرتے ہوئے شیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی شہریت حاصل کرنا شرعی حوالے سے حرام ہے۔

 

مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے اسرائیل کے ساتھ معرکے کا ایک پہلو یہاں کی آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا بھی ہے۔ اسرائیل مسجد اقصی کے اطراف پھیلے اس بابرکت شہر کی آبادی کو اپنے حق میں کرنا چاہتا ہے۔ اسرائیل کی شہریت حاصل کرنے والے اس کو تسلیم کرنے والوں اور شہر میں اسرائیلیوں شہریوں کی تعداد میں اضافے کا سبب بنیں گے۔ اس طرح اسرائیلی شہریت حاصل کرنے والے مسلمانوں کے مقدس شہر پر اسرائیلی قبضے میں مددگار بن رہے ہیں۔

مسجد اقصی میں جمعہ کے خطاب کے دوران شیخ صبری نے واضح کیا کہ سن 1948ء سے اسرائیلی زیر قبضہ فلسطین میں بسنے والے ہمارے بھائی تو اسرائیلی شہریت حاصل کرنے پر مجبور ہیں اور ضرورت کے وقت ممنوع چیز کی بھی اجازت دے دی جاتی ہے۔

قبلہ اول کے خطیب نے عیسویہ گاؤں پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور ایک ماہ سے زائد عرصے سے اس گاؤں کے محاصرے اور یہاں کے باسیوں کی گرفتاریوں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس موقع پر خطیب مسجد اقصی نے فلسطینیوں کی جانب سے مجوزہ یہودی بستی کے مقام پر احتجاج کرتے ہوئے ”باب الشمس” خیمہ بستی لگانے کے اقدام کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہودی آباد کاری کا سرطان آہستہ آہستہ فلسطینی اراضی کو اپنی لپیٹ میں لیتا جارہا ہے جس کے آگے بند باندھنا انتہائی ضروری ہے۔

بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.