• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 14 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

دہشتگردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث اسرائیلی ایجنٹ لاہور سے گرفتار

جمعرات 17-01-2013
in عالمی خبریں
0
plf nabbed
0
SHARES
0
VIEWS

سینیئر صحافی ندیم علوی کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک اسرائیلی ایجنٹ کو لاہور سے دھر لیا گیا ہے۔ ملزم عسکری تنصیبات اور فوجی اہلکاروں پر حملوں سمیت دہشتگردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ملزم کی نگرانی کی جا رہی تھی، اسرائیل کے دارالحکومت یروشلم میں کسی شخص سے اس کی ای میلز کا کثرت سے تبادلہ ہوتا تھا۔ باخبر ذرائع کے مطابق ایک حساس ادارے نے اس ایجنٹ کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتاری کے وقت ملزم نے شدید مزاحمت بھی کی۔ ملزم اعلٰی تعلیم یافتہ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ماہر ہے۔ ذرائع کے مطابق، پنجاب و خبیر پختونخوا میں سکیورٹی اہلکاروں کے قتل کی وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے۔

تفتیش کے دوران اس نے جو انکشافات کئے ہیں اس کی کڑیاں کامرہ ائیر بیس پر حملہ کرنے والوں سے بھی ملتی ہیں، گرفتاری کے بعد اس کے لیپ ٹاپ سے متعدد حساس مقامات کے نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان کے سرحدی شہر اسپین بولدک کے نواح میں ایک گاوں رازق پچھیری ہے جہاں دہشتگردوں کو ٹرینگ دی جاتی ہے اور وہ پاکستان آکر سبوتاژ کی کارروائیاں کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ درجنوں بار ملک میں ہونے والی تخریب کاریوں میں غیر ملکی ہاتھ کے ملوث ہونا قرار دے چکے ہیں۔ تاہم لاہور سے گرفتار ہونے والے اسرائیلی ایجنٹ کی گرفتاری کی تصدیق کرنے پر کوئی ادارہ یا اہلکار تیار نہیں تھا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.