نئے سال کے آغاز سے لیکر ابتک [دس دنوں میں] قابض اسرائیلی فوجیوں نے 48ء کے مقبوضہ علاقے میں 300 عرب مزدور حراست میں لئے ہیں۔
فلسطین جنرل لیبر یونین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے 320 مزدور غرب اردن کے گرین لائن ایریا سے گرفتار کئے۔ ان کی گرفتاری کی وجہ ورک پرمٹ نہ ہونا بتایا گیا ہے۔ چالیس مزدور سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر تاحال صہیونی قید میں ہے۔ انہیں مزید تفتیش کے لئے الجملہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
لیبر یونین کے مطابق پولیس اور فوجیوں کی مشترکہ کارروائیاں سال کے آغاز سے جاری ہیں۔ بڑے پیمانے پر ہونے والی ان کارروائیوں میں فلسطینی قیدیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
اس مقصد کے لئے انہیں گھات لگا کر پکڑا جا رہا ہے اور کبھی ان کے گھروں اور حیفا، یافا، نصیرات، ام الفحم اور تل الربیع جیسے شہروں میں فیکٹریوں سے گرفتار کیا جاتا ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین