• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 14 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

کتوں کو دی جانے والی ادویات فلسطینی مریض اسیران پر آزمائی جانے لگیں، حماس کی شدید مذمت

بدھ 09-01-2013
in حماس
0
plf hamas izzat
0
SHARES
0
VIEWS
 

اسرائیلی عقوبت خانوں میں زیر حراست پانچ ہزار کے قریب فلسطینی اسیران پر ظلم و ستم کی خبریں آئے روز کا معمول ہیں، صہیونی جیل انتظامیہ نے نئی انسانیت سوز کارروائی کچھ اس طرح کی کہ مریض اسیران کو وہ دوائیاں فراہم کرنا شروع کر دی جو کتوں کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے سیاسی شعبے کے رکن عزت رشق نے اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی مریض اسیران کے علاج کے لیے کتوں کی دوائیوں کے استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔

عزت رشق نے بدھ کے روز جاری کردہ اپنے بیان میں اسرائیلی جیلوں میں فلسطینیوں کے ساتھ جانوروں جیسے سلوک کو ایک غیر انسانی فعل قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل نے تمام انسانی و اخلاقی کی حدود پھلانگ کر فلسطینیوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک شروع کر دیا ہے۔
حماس کے رہنما نے کہا کہ اسرائیل کا یہ قبیح فعل ان حلقوں اور طاقتوں کے منہ پر طمانچہ ہے جو صہیونی جرائم کی توجہیات پیش کرتے ہیں یا خاموش رہتے ہیں۔ انہوں نے کتوں کو دی جانے والی ادویات فلسطینی اسیران کو کھلانے کے باعث ہونے والے کسی بھی نقصان کی ذمہ داری اسرائیلی حکومت پر عائد کی۔ عزت رشق نے دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اسرائیل کے اس جنگی جرم پر اس کا کڑا محاسبہ کریں۔
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.