گزشتہ برس مقبوضہ فلسطین میں میڈیا کے خلاف اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھنے میں آیا۔
اس امر کا انکشاف فلسطین سے جاری ہونے والی ایک سرکاری رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے بارے میں فلسطینی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سن 2012 ء میں اسرائیل نے میڈیا کے خلاف 177 کارروائیاں کیں۔
تین ایسی ہی کارروائیوں میں تین صحافی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے صحافیوں پر تشدد اور گرفتاریوں کے ذریعے میڈیا کو خاموش کرنے کی کوشش کی تاکہ صہیونی ریاست کے روزمرہ جرائم دنیا کے سامنے نہ لائے جا سکیں۔گزشتہ برس اسرائیل نے القدس ریڈیو کے اسٹیشن ڈائریکٹر محمد ابو عیشی، الاقصی سیٹلائٹ ٹی وی کے دو کیمرہ مین محمود کومی اور حسام سلامہ کو غزہ میں ان کی گاڑیوں پر فضائی حملے کر کے انہیں شہید کیا۔