مصری صدر محمد مرسی کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلسطینی رہنماؤں’ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل اور فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کو قاھرہ میں ملاقات کی دعوت دی ہے۔اس ملاقات کا مقصد حماس اور فتح کے درمیان مفاہمتی معاہدے پر عمل درآمد کرنے کے حوالے سے ڈائیلاگ کرنا ہے۔
انہو ں نے کہا کہ فلسطینی مفاہمت آسان نہیں ہے۔گزشتہ کچھ عرصے سے غزہ اور مغربی کنارے کی حکمران جماعتوں حماس اور فتح کے درمیان دوریاں کم ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی تھیں۔ مصری صدر کا حالیہ بیان بھی اس حوالے سے ایک اہم پیش رفت شمار کیا جارہا ہے۔
امریکی سیٹلائٹ چینل سی این این کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں محمد مرسی نے کہا کہ انہوں نے خالد مشعل اور محمود عباس کو قاھرہ میں ایک ملاقات پر مدعو کیا ہے تاکہ دونوں رہنما مل بیٹھ کر فلسطینی تنظیموں کے مابین مفاہمت پر عمل درآمد کے حوالے سے گفتگو کر سکیں اور اس کے تمام عملی پہلووں کا احاطہ بھی ہو جائے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
