• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 14 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطینی رکن اسمبلی اسرائیلی جیل سے دو سال بعد رہا

جمعہ 28-12-2012
in حماس
0
plf palestine member
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی حکام نے فلسطینی رکن پارلیمنٹ اور اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نما الشیخ محمد جمال النتشہ کو دو سال تک انتظامی حراست میں رکھنے کے بعد جمعرات کے روز رہا کردیا۔ چون سالہ فلسطینی سیاست دان کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل سے ہے۔ انہیں قابض صہیونی فوجیوں نے اکتیس جنوری 2011ء کو ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لے لیا تھا۔ شیخ جمال النتشہ کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ حماس کے پارلیمانی بلاک اصلاح وتبدیلی کے ٹکٹ پر مغربی کنارے سے فلسطینی قانون ساز کونسل کے ممبر منتخب ہوئے۔ گرفتاری سے چار ماہ قبل انہیں ساڑھے آٹھ سال کی حراست کے بعد رہا کیا گیا تھا۔

مرکزطلاعات فلسطین کے مطابق شیخ جمال النتشہ کو الخلیل شہر کے قریب بیتونا فوجی چوکی پر چھوڑا گیا۔ ان کےاہل خانہ کو رہائی کے بارے میں پہلے اطلاع کردی گئی تھی۔ اس اطلاع پر اہل خانہ اور مقامی شہریوں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لیے بیتونا چوکی پہنچ چکی تھی۔ استقبال کرنے والوں میں فلسطینی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر عزیز دویک، رام اللہ، بیت المقدس ،طولکرم اور الخلیل سے منتخب اراکین قانون ساز کونسل بھی شامل تھے۔

وہاں سے شیخ جمال النتشہ ایک قافلے کی شکل میں الخلیل میں اپنے آبائی علاقے راس الجورہ پہنچے، جہاں حماس کے کارکنوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔ شہریوں نے ہاتھوں میں حماس اور فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ گاڑیوں کو بھی حماس اور فلسطینیوں کے پرچموں سے سجایا گیا تھا۔

شیخ جمال النتشہ کی رہائی کے بارے میں مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے اسپیکر پارلیمنٹ ڈاکٹر عزیز الدویک نے کہا کہ جمال النتشہ کی رہائی ایک حساس اور اہم وقت عمل میں لائی گئی ہے۔ یہ ایک ایسا وقت ہے جب فلسطینی عوام فتووحات کے نئے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔ حماس رہ نماؤں کا صہیونی جیلوں سے رہائی پانا بھی فلسطینیوں کی فتووحات میں سے ایک اہم فتح ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے شیخ جمال کو صہیونی دشمن کی جیل سے رہائی پر اپنی، فلسطینی پارلیمنٹ اور پوری قوم کی جانب سے مبارک باد پیش کی اور ان کی ملک و قوم کے لیے قربانیوں کو سراہا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.