• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بھارت سے یہودی آبادکاروں کی مقبوضہ فلسطین منتقلی

منگل 25-12-2012
in عالمی خبریں
0
plf zonist maigrate
0
SHARES
4
VIEWS
 

مقبوضہ فلسطین میں یہودیوں کی عددی اکثریت بڑھانے کے لیے دنیا بھر سے یہودیوں کو فلسطین میں لا کر بسانے کی صہیونی مہم جاری ہے۔ اسی مہم کے تحت 53 یہودی حال ہی میں بھارت سے فلسطین لائے گئے ہیں جبکہ آئندہ ماہ میںمزید 121 یہودیوں کومقبوضہ فلسطین میں لا کر آباد کیا جائے گا۔ اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق بھارت سے لائے جانے والے یہودی آباد کاروں کا تعلق ’’منشیہ بنی اسرائیل‘‘ نامی ایک یہودی قبیلے سے ہے۔ سنہ 2005ء میں یہودی پیشواؤں کی نمائندہ تنظیم نے انہیں یہودی قرار دیا تھا جس کے بعد انہیں ترغیبات کے ذریعے مقبوضہ فلسطین میں لا کربسانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

بھارت میں منشیہ بنی اسرائیل قبیلے کے باشندوں کی تعداد 7000 سے زیادہ ہے۔ ان کی اکثریت نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں منتقل ہونے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔خیال رہے کہ فلسطینیوں کی تحریک آزادی میں شدت آنے اور فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے تقویت پکڑنے کے بعد دنیا بھر سے یہودیوں کو فلسطین میں لا کرآباد کرنے کا عمل بری طرح متاثر ہوا ہے جو اسرائیلیوں کے لیے ایک بڑی پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔ 
نومبر کے وسط میں غزہ کی پٹی پراسرائیلی حملے کے جواب میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے داغے گئے راکٹ مقبوضہ بیت المقدس اور تل الربیع (تل ابیب) میں اہداف پر گرنے کے بعد بیرون ملک سے یہودیوں کی آمد مزید کم ہوئی ہے۔ اس کے برعکس فلسطین میں آباد کیے گئے یہودی بھی خود کو غیرمحفوظ سمجھنے لگے ہیں اور انہوں نے اسرائیل چھوڑ کر دوسرے ملکوں میں اقامت اختیار کرنا شروع کردی ہے۔
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.