رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہودی آباد کاروں نے ایک پندرہ سالہ لڑکے پرلاٹھیاں برسائیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی لڑکا دیر تک سڑک کے کنارے بے بوش پڑا رہا جسے بعد ازاں مقامی شہریوں نے اسپتال پہنچایا۔خیال رہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں غاصب یہودی انتہا پسندوں کے فلسطینیوں کی جان ومال پر حملے روز کا معمول ہیں۔ یہودی آباد کار آئے روز فلسطینیوں پرحملے کرتے ہیں جس سے ان کی زندگیاں غیر محفوظ ہوگئی ہیں۔ یہ حملے اسرائیلی فوج کی نگرانی میں ہوتے ہیں۔ قابض فوج صرف یہودیوں کو بچانے کے لیے حرکت میں آتی ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
