• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 18 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

امفتی اعظم آسٹریلیا کا دورہ غزہ، مزاحمت ہی کا ثمر ہے: فلسطینی وزیر

منگل 25-12-2012
in غزہ
0
plf mufti azam and his delegation
0
SHARES
2
VIEWS
 

فلسطینی وزارت مذہبی امور ڈاکٹر اسماعیل رضوان نے غزہ اسلامک ریلیف کمیٹی کے ڈائریکٹر انجینئر رامی مھانی اور مفتی اعظم آسٹریلیا کے دورہ غزہ کے کوآرڈینیٹر عبدالجباربوضلعا اورانکے ہمراہ آنے والے وفد کا اپنے دفتر میں پرتپاک استقبال کیا۔

ڈاکٹر رضوان کے ہمراہ ان کے مشیر ڈاکٹر ولید عویضہ اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر اسماعیل رضوان نے آسٹریلیا کے وفد کی غزہ آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بالخصوص غزہ میں ایسے وقت جب حال ہی میں اسرائیل نے یہاں بمباری کرکے دو سو کے قریب فلسطینیوں کو شہید، متعدد مساجد اور قبرستانوں کے ساتھ ساتھ وزارت اوقاف کے دفاتر کو بھی تباہ کر دیا ہے۔

آسٹریلیا کے وفد کا یہ دورہ اسرائیل کے منہ پر طمانچے ثابت ہو گا۔  فلسطینی وزیر اوقاف نے غزہ میں تباہ ہونے والی مساجد، اسکولوں اور دینی تعلیمی اداروں کو فوری طور پر تعمیر کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔اس موقع پر آسٹریلیا  کے وفد کے ہمراہ آنے والے بوضلعا نے بتایا کہ یہ وفد براعظم آسٹریلیا کے دارالافتاء کے چھبیس اراکین پر مشتمل ہے، وفد کی سربراہی براعظم آسٹریلیا کے مفتی اعظم کر رہے ہیں جو کل غزہ پہنچ جائیں گے۔ غزہ کی پٹی کے اپنے دو روزہ اس سفر کے دوران مفتی اعظم آسٹریلیا اسلامی مراکز، دارالقرآن والسنہ اور اسلامک یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ تباہ ہونے والی مساجد اور اوقاف کی عمارت کا بھی معائنہ کریں گے۔

 یاد رہے کہ گزشتہ ماہ چودہ تا اکیس نومبر آٹھ روز تک اسرائیل کی خوفناک بمباری میں غزہ کی مساجد و اسکولوں سمیت متعدد عمارتیں تباہ ہو گئی تھیں
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.