• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس میں فلسطینیوں کے مکانات مسماری کے نئے حکمنامے

پیر 24-12-2012
in فلسطین
0
plf new orders
0
SHARES
0
VIEWS
 

فلسطینی شہر مقبوضہ بیت المقدس میں مقامی فلسطینی باشندوں کی جبری بے دخلی کی صہیونی جارحانہ مہم جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق بیت المقدس کی ضلعی اسرائیلی حکومت کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر فلسطینیوں کو مکانات خالی کرانے کے تازہ نوٹسز بھی جاری کیے گئے ہیں۔ 

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گزشتہ روز صہیونی بلدیہ اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے قدیم بیت المقدس کی صوانہ کالونی میں فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔ 
 
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی پولیس کی بڑی تعداد نے الصوانہ کالونی کو گھیرے میں لے لیا اور کچھ دیر کے لیے اس کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیے۔ اس دوران اسرائیل کی ضلعی حکومت کے اہلکاروں نے مقامی شہریوں میں مکانات خالی کرانے کے نوٹسز تقسیم کیے۔ فلسطینیوں کو بتایا گیا کہ انہوں نے یہاں پر مکانات غیر قانونی طور پر تعمیر کررکھے ہیں جو تجاوزات میں شامل ہیں۔ لہٰذا وہ جلد از جلد مکانات خالی کرکے انہیں خود ہی گرا دیں ورنہ انہیں  فوج کے ذریعے بلڈوز کردیا جائے گا۔ 
 
خیال رہے کہ اسرائیلی حکام مقبوضہ بیت المقدس کے مقامی فلسطینی باشندوں کو وہاں سے نکال باہر کرنے کی مہم کئی سال سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اب تک سیکڑوں فلسطینی خاندانوں کو ان کے گھروں سے محروم کیا جا چکا ہے۔ وقت گذرنے کے ساتھ صہیونیوں کی جانب سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کا سلسلہ بھی زور پکڑتا جا رہا ہے۔ 
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.