فلسطین اسیران اسٹڈی سینٹر نے ایک اعلامئے میں انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ بیت القمدس سے تعلق رکھنے والے اسیر کے اسرائیلی جیل میں 24 سال مکمل ہو گئے۔ تینتالیس سالہ فلسطینی بلال احمد یوسف ابو حسین جنوبی بیت القمدس کی جبل المکبر کالونی سے تعلق رکھتے ہیں۔اسیران اسٹڈی سیںٹر کے اعلامئے کے مطابق ابو حسین یکم دسمبر 1988ء سے حراست میں ہیں۔ انہیں اسرائیلی عدالت نے 38 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ ابو حسین مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے چوتھے سینئر قیدی ہیں۔ گرفتاری کے وقت ان کی عمر صرف انیس برس تھی۔ اعلامئے کے مطابق ابو حسین سے دوران حراست چالیس روز مسلسل کڑی تفتیش کی جاتی رہی۔ گرفتاری کے پہلے مرحلے میں انہیں ڈھائی سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ دوران حراست صہیونی حکام نے ابو حسین پر الزام لگایا کہ انہوں نے ایک ایجنٹ پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہو گئی۔ اس کے بعد ابو حسین کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جسے عدالت نے بعد میں گھٹا کر 38 سال کر دیا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین