نامعلوم افراد نے فلسطینی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ڈاکٹر رجب التمیمی کی گاڑی کو آگ لگا دی۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گاڑی مغربی کنارے کے شہر الخلیل کی جبل ابو رمان میں جسٹس تمیمی کے گھر کے باہر کھڑی تھی کہ نامعلوم افراد نے اسے جمعہ کی صبح آٹھ بجے آگ لگا دی۔گاڑی کو نذر آتش کئے جانے کے واقعے کے بعد جسٹس تمیمی نے میڈیا کو بتایا کہ گاڑی گھر کے کیچن کے ساتھ کھڑی کی گئی تھی جہاں گیس کے کئی سلنڈر موجود تھے۔ اس سوچی سمجھی کارروائی کا مقصد ان کے گھر کو دھماکا خیر مواد سے تباہ اور انہیں قتل کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ کارروائی کے ذریعے انہیں زبان بند رکھنے کا پیغام دیا جا رہا ہے کیونکہ حال ہی میں انہوں نے مقدسات اسلامیہ کے تحفظ کی خاطر حزب الحریہ اولاستقلال [حارس] کے نام سے جماعت بنائی ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین