مقبوضہ فلسطین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مغربی کنارے کے شہر نابلس میں یہودی آبادکاروں نے فلسطینیوں کی ملکیتی دو کاریں نذر آتش کردیں اور جائے وقوعہ مجدل بنی فضل میں نسلی منافرت پر مبنی وال چاکنگ کے بعد علاقے سے فرار ہو گئے۔شمالی مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری سرگرمیوں پر نگاہ رکھنے والے غسان دغلس نے بتایا کہ یہودی آبادکار یاش کودیش چوکی سے آئے اور انہوں نے دو گاڑیوں کو آگ لگا دی جن میں سے مرسیڈیز مکمل طور پر جل گئی جبکہ فیٹ کار کو آتشزدگی سے جزوی طور پر نقصان پہنچا۔دغلس نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے فرار ہونے سے پہلے یہودی آباد کاروں نے دیواروں پر نسلی منافرت کے مظہر اور دھمکی آمیز کلمات تحریر کیے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک نعرے کے الفاظ یہ تھے: "یہ جنگی علاقہ ہے، تمہیں یہاں سے نکل جانا چاہئے’۔
بشکریہ:مرک اطلاعات فلسطین