فلسطینی تنظیموں فتح اور حماس کے مابین مفاہمتی معاہد ے کے باوجو د فتح کی زیر انتظام مغربی کنارے کی فلسطینی اتھارٹی کی فورسز کی جانب سے حماس کے خلاف مخاصمانہ کارروائیاں جاری ہیں۔
حماس کے پچیسویں یوم تاسیس کے موقع پر ایسا ہی ایک منظر دیکھا گیا جب اتھارٹی کی فورسز کے اہلکاروں نے حماس کی تاسیسی تقریب کے موقع پر لگائے گئے حماس کے اشتہاروں کو اکھاڑ پھینکا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ عباس ملیشا نے رام اللہ میں سول سکیورٹی کی گاڑی فراہم کر کے رام اللہ کے وسطی منارہ گراؤنڈ میں نصب حماس کا پرچم اتارنے میں بھی مدد فراہم کی۔
منارہ گراؤنڈ میں یہ پرچم حماس کے ایک کارکن نے جمعہ کی شام لہرایا تھا۔ دس میٹر بلند اس توحیدی پرچم کے اتارے جانے پر شہریوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
”مرکز اطلاعات فلسطین ” کے نمائندے کے مطابق پرچم لہرانے والے حماس کے رکن نے ماسک پہن رکھا تھا جس نے تقریب میں موجود فتح کے اہلکاروں کی توجہ حاصل کر لی اور فتحاوی اہلکاروں نے اگلے ہی روز اس پرچم کو اتار ڈالا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
