اسرائیل کے شدت پسند وزیرخارجہ آوی گیڈور لائبرمین نے اپنی حکومت کو تجویز دی ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس کے خلاف یورپی ممالک
کے اخبارات اور ٹی وی چینلوں پر ایک مہم شروع کی جائے جس میں انہیں خطے میںامن دشمن شخصیت کے طورپر متعارف کرایا جائے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لائبرمین نے تجویز دی ہے کہ صدر محمود عباس کیخلاف یورپی ممالک کے پانچ موقر اخبارات میں اڑہائی اڑہائی لاکھ یورو کی رقم سے اشتہارات شائع کرائے جائیں۔ ان اشتہارات میں خالد مشعل اور حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کے درمیان ملاقات کی ایک تصویر شائع کی جائے اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جائے کہ ابو مازن اور خالد مشعل کے اسرائیل اور خطے کی سلامتی کے بار ے میں خیالات میں کوئی واضح فرق نہیں ہے اور وہ دونوں اسرائیل کے ساتھ دوستی نہیں چاہتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یورپی ممالک میں یہودیوں کی مختلف سماجی تنظیموںنے صہیونی وزارت خارجہ سے رابطہ کرکے وزیرخارجہ کی تجویز پرعمل درآمد کے لیے مشورہ بھی مانگا ہے تاہم وزارت خارجہ نے ابھی تک آوی گیڈور لائبرمین کی تجویز کی حمایت نہیں کی ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین