• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مغربی کنارا: نوکریوں سے برطرفیوں کیخلاف انروا کے دفاتر مسلسل بند

جمعرات 13-12-2012
in عالمی خبریں
0
plf protest against unrwa
0
SHARES
0
VIEWS
 

مغربی کنارے میں فلسطینی پناہ گزیں کیمپوں میں کام کرنے والے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورک ایجنسی (UNRWA) کے دفاتر مسلسل ایک ہفتے سے بند ہیں جس کی وجہ اس میں کام کرنے والے فلسطینی ورکرز کی احتجاجی ہڑتال ہے۔

ورکرز نے یہ ہڑتال اپنے ساتھیوں کو نوکریوں سے برخاست کیے جانے کیخلاف شروع کر رکھی ہے۔ انروا کی جانب فنڈز میں کمی اور ورکرز کو نوکریوں سے فارغ کرنے کے خلاف قومی کمیٹیز نے ایک ہفتے سے مینجرز کے دفاتر بند رکھنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ فلسطینی تنظیم ”قومی کمیٹیز” کے اس احتجاجی پروگرام کے مطابق انروا کے علاقائی مینجرز کے دفاتر اور تمام ذیلی دفاتر بند رکھے جا رہے ہیں۔ مغربی کنارے میں فلسطینی پناہ گزیں کیمپوں کے ترجمان عماد ابو سمیل نے بتایا کہ ”انروا کی مغربی کنارے میں جاری پالیسی ناقابل قبول ہے۔فنڈز کی کمی سے سب سے زیادہ کم مرتبے کے ورکرزہوں گے ، اس پالیسی سے اعلی عہدوں پر فائز آفیسرز جن کی تنخواہیں بھی بہت زیادہ ہیں کو کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ یہ وہ عہدیداران ہیں جو پہلے ہی مختلف عنوانات سے ایسی سہولیات حاصل کیے ہوئے ہیں جو کسی بھی ملک کے وزراء ہی حاصل کر پاتے ہیں”  انہوں نے اعلان کیا کہ ”احتجاج کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہیگا جب تک اس دو رخی پالیسی کو ختم نہیں کر دیا جاتا۔اس موقع پر مغربی کنارے میں فلسطینی مہاجرین کے ایگزیکٹو آفس کے سربراہ جمال لافی نے کہا کہ جمعرات کے روز بھی ایجنسی کے تمام مرکزی دفاتر بند رکھے جائیں گے۔ القدس سمیت تمام شہروں میں ان دفاتر میں کسی قسم کا کام نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہیگا جب تک 130ورکرز کو برطرف کرنے کا فیصلہ واپس نہیں لے لیا جاتا۔

 
بشکریہ :  مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.