• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

الخلیل میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے فلسطینی گھروں پر حملے، سابق اسیران سمیت متعدد گرفتار

جمعرات 13-12-2012
in فلسطین
0
plf al khalilpeople arrest
0
SHARES
0
VIEWS
 

الخلیل میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے جمعرات کے روز بھی متعدد فلسطینی گھروں پر چھاپے مارے اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ صہیونی اہلکاروں نے سابق اسیران اور صحافیوں کے گھروں پر بھی حملے کیے ۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے جمعرات کی صبح معروف فلسطینی رہنما ھیمونی کے گھرپر دھاوا بولا اور ھیمونی کے بیٹے معاذ کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کر دیا ہے۔یاد رہے کہ معاذ کو اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ گرفتار کیا جا چکا ہے۔ انہیں دو ماہ قبل ہی رہا کیا گیا تھا۔ دوسری جانب فلسطینی سابق اسیر احمد یسری عویوی کے گھر پر بھی صہیونی اہلکاروں کی بڑی تعداد حملہ آور ہوئی۔ اہلکاروں نے شدید سردی میں اہل خانہ کو دو گھنٹے تک گھر سے باہر کھڑا کیے رکھا اور ان سے تفتیش کرتے رہے۔ اس دوران احمد یسری کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا۔ معتز حرباوی، انس صدقی جعبہ کو بھی ان کے گھر پر چھاپے مار کر گرفتار کیا گیا۔دوسری جانب معروف فلسطینی دانش ور اور مصنف لمی خاطر کے گھر پربھی صہیونی سکیورٹی فورسز کے خصوصی دستے نے دھاوا بولا۔لمی خاطر اور انکے شوہر کو گھر سے نکال کر دیر تک سوال و جواب کیے جاتے رہے۔ ان سے حماس کی پچیسویں سالگرہ کی مناسبت سے نکالی جانے والی ریلی کے متعلق سوالات کیے گئے۔

 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.