یورپین نیٹ ورک برائے دفاع اسیران نے فلسطین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صہیونی جیلوں میں فلسطینی اسیران کے بارے میں ہونے والی عراقی کانفرنس کا بائیکاٹ کریں کیونکہ عراقی حکام نے خود اپنے ہاں متعدد فلسطینیوں کو قید کر رکھا ہے۔ایسے میں وہاں پر اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی پر مذاکرات ثابت قدم اسیران کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔بغداد میں ہونے والے اس کانفرنس میں رام اللہ میں فلسطینی حکومت کے وزیر برائے اسیران عيسى قراقع کے نام نیٹ ورک نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جب تک عراق اپنی جیلوں میں اسیر فلسطینیوں کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کرتا اور ان کی فوری رہائی کا اہتمام نہیں کیا جاتا اس وقت تک کسی بھی ایسی کانفرنس کا بغداد میں انعقاد مذاق ہے۔بیان میں واضح کیا ہے کہ فلسطینی قوم کےدرمیان تفاوت جائز نہیں۔ فلسطینیوں کو جہاں بھی تشدد اورغیرقانونی سلوک کا نشانہ بنایا جائے، ہم اس کے خلاف آواز اٹھاتے رہے گے۔ بیان کے مطابق عراقی حکام بھی اپنے ہاں اسیر فلسطینیوں پر بلکہ ویسے ظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں جیسے صہیونی جیلوں میں ان پر توڑے جاتے ہیں۔ یورپین نیٹ ورک نے بیان میں مطالبہ کیا کہ بہتر ہوتا کہ اگرعرب لیگ یہ کانفرنس کسی ایسے ملک میں منعقد کرتی جہاں پر فلسطینیوں سے حسن سلوک کیا جاتا ہو۔ بغداد میں منعقدہ کانفرنس سے عراق کو اپنے جرائم پر پردہ پوشی کا موقع ملے گا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین