اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس نے الخلیل اور نابلس میں اپنے پچیسویں یوم تاسیس کی تقریبات منعقد کرنے کا اعلان کیاہے۔ کئی سالوں بعد مغربی کنارے کے شہروں میں منعقد کی گئی یہ تقریبات مغربی کنارے میں حماس کی سالگرہ کی سب سے بڑی تقریب ثابت ہوگی ۔ حماس نے اپنے کارکنوں اور فلسطینی عوام کو جمعرات کے روز ان محافل میں لانے کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں۔نابلس میں حماس نے اعلان کے مطابق ”کنکر کے پتھر” کے عنوان سے یہ تقریب جمعرات کے روز عصر کے بعد شروع ہوگی۔ مسجد نصر سے شروع ہونے والی ریلی شہداء چوک کی جانب جائے گی جہاں پر پہنچ کر حماس کے رہنما ریلی سے خطاب کرینگے گے۔ مختلف مزاحمتی تنظیموں اور دھڑوں کی جانب سے اس تقریب میں شرکت کی حامی بھرلی ہے۔ادھر الخلیل میں بھی حماس نے جمعہ کے روز اسی طرح کی ایک تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیاہے۔ جمعہ کی نماز کے بعد مسجد حرس سے ایک ریلی نکالی جائیگی جو ابن رشد چوک کی طرف جائے گی، یہاں پہنچ کر حماس کے رہنما ریلی کے شرکاء سے خطاب کرینگے۔اس موقع پراسلام تحریک مزاحمت ۔ حماس نے فلسطینی شہداء، اسیران اور زخمیوں کے ساتھ نئے سرے سے وطن کی آزادی کا عہد باندھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین