غزہ کی پٹی میں حماس کی حکومت کے شعبہ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ حماس کی پچیسویں سالگرہ کی تقریب کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ اس تقریب کی کوریج کرنے کے لیے دنیا بھر سے صحافی غزہ پہنچ چکے ہیں۔ القسام گراؤنڈ میں ہونے والی اس تقریب کی کوریج میں دنیا بھر کے 190میڈیا اداروں کے ساڑھے چھ سو صحافی حصہ لے رہے ہیں۔فلسطینی میڈیا کے ذرائع نے بتایا کہ مختلف خبر رساں ایجنسیوں، سیٹلائٹ چینلز، الیکٹرونکس ویب سائٹ اور فلسطینی، عرب اور عالمی اخبارات پر مشتمل 190 اداروں کے ساڑھے چھ سو صحافی غزہ میں ہونے والی ”کنکر کے پتھر ، آزادی کی راہ” کے عنوان سے اس تقریب میں شریک ہیں۔ میڈیا کے افرا د کے لیے خصوصی کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس تقریب کو براہ راست نشر کرنے کے لیے سو میگا واٹ کی فائبر آپٹیکس کی پچھائی گئی ہیں۔ اس تاریخی تقریب کی نشریات دنیا تک پہنچانے کے لیے حکومتی شعبہ اطلاعات کا سارا عملہ مصروف عمل ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین