معروف مزاحمتی تنظیم تحریک اسلامی نے فلسطین کی سب سے بڑی سیاسی و مزاحمتی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے قیام کو 25سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد کی جانے والی تقریب میں بڑی مقدار میں بیرون ممالک سے آنے والے وفود کی شرکت پر اس کو باعث خیر قرار دیا ہے۔ جہاد اسلامی نے غزہ کی پٹی پر حالیہ اسرائیلی غارت گری کے بعد اپنی شرائط پر امن معاہدہ کروانے میں کامیاب ہونے پر بھی حماس کو مبارک باد دی۔تحریک جہاد اسلامی کی سیاسی شعبے کے رکن شیخ نافذ عزام نے ہفتے کے روز جاری اپنے بیان میں کہا کہ آج کا دن فلسطین کے لیے انتہائی اہم ہے۔ تحریک حماس نے اپنے آغاز کے دن سے لیکر اب تک فلسطینیوں کا مزاحمتی پروگرام کامیابی سے چلایا ۔ آج اسی جہاد کی برکت سے فلسطینی سرخرو ہیں، اس عظیم الشان ثابت قدمی پر ہم حماس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔شیخ نافذ عزام نے کہا کہ حماس کی اس پچیس سالہ تقریب کا دن حماس اور فلسطینی قوم کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ فلسطینی مزاحمت کے حوالے اس تاریخی د ن کی تقریبات میں تحریک جہاد اسلامی بھی بھرپور طریقے سے شریک ہے۔ اس موقع پر جہاد اسلامی کے رہنما نے زور دیا کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کو اپنی مزاحمت نہ صرف جاری رکھنا چاہیں بلکہ اس میں تیزی لاناہوگی۔انہوں نے فلسطین کی آزادی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے حماس اور دیگر مزاحمتی تنظیموں کے مجاہدین کی ارواح کو بھی مبارک باد پیش کی اور زور دیا کہ مسئلہ فلسطین صرف فلسطینی قوم کا نہیں بلکہ پوری عرب اور اسلامی دنیا کا مسئلہ ہے جس کے حل کے لیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین