• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ملائشیا کا غزہ کی پٹی کی تعمیرنو کے لیے 10 لاکھ ڈالرز امداد کا اعلان

ہفتہ 08-12-2012
in عالمی خبریں
0
plf malyshia aid
0
SHARES
0
VIEWS
 

ملائشیا نے جنگ زدہ فلسطینی شہرغزہ کی پٹی کی تعمیر نو،صحت، تعلیم اور بحالی کے لیے ایک ملین ڈالرز کی امداد کا اعلان کیا ہے ۔یہ امداد غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت۔ حماس۔ کی حکومت اور اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی برائے پناہ گزین’’اونروا‘‘ کے ذریعے خرچ کی جائے گی۔ مرکز اطلاعات فلسطین کےمطابق غزہ کی پٹی میں تعمیر نو کے کاموں میں سرگرم اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی’’اونروا‘‘ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملائشیا کی حکومت نے ایجنسی کے ذریعے جنگ سے متاثرہ شہر میں سماجی بہبود، تعلیم اور صحت سمیت کئی دیگرشعبوں کے لیے کئی لاکھ ڈالرز کی رقم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ رقم مرحلہ وار مختلف اسکیموں کے لیے فراہم کی جائے گی۔ ادھر فلسطینی حکومت کی طرف سے بھی بتایا گیا ہے کہ ملائشیا نے مجموعی طورپر ایک ملین ڈالرز کی رقم غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کے کاموں کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے جو آئندہ چند ماہ میں ادا کر دی جائے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملائشیا کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو کے لیے یہ اب تک کی سب سے بڑی رقم ہے جوکولالمپور کی طرف سے غزہ کو ادا کی جائے گی۔درایں اثناء ملائشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے کہا ہے کہ ان کی حکومت غزہ کی پٹی میں جنگ سے متاثرہ شہریوں کی فوری بحالی اور ان کی آباد کاری کے لیے امداد فراہم کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے بعد فلسطینیوں کی مادی اور معنوی امداد تمام مسلمان ملکوں کی ایک بڑی ذمہ داری ہے تا کہ فلسطینی جنگ کی تباہ کاریوں سے جلد از جلد خود کو باہر نکال سکیں۔

 
 
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.