یورپی یونین نے فلسطین کے حصے مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے خلاف سزا کے طورپر ان بستیوں کی مصنوعات کے بائیکاٹ کرنے کی مہم کا ساتھ دینے کے لیے جلد قانون سازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ القدس اور مغربی کنارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہودی آباد کا ری کا سلسلہ نہ روکنے پر ان بستیوں کی مصنوعات میں فرق کیا جائیگا۔
اسرائیل نے مغربی کنارے میں ڈیڑھ سو کے قریب یہودی بستیاں تعمیر کر کے ان میں پانچ لاکھ یہودیوں کو لا بسایا ہے اور ابھی حال ہیں میں اس نے القدس میں تین ہزار نئے رہائشی یونٹس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے خلاف یورپی یونین نے اپنی منڈیوں میں ان بستیوں میں تیار کردہ مصنوعات کو دیگر اشیاء سے الگ رکھنے کا قانون منظور کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اسرائیلی روزنامے معاریف نے بتایا کہ اس قانون کا مسودہ جلد ہی یورپی ممالک کے وزراء خارجہ کے ایک اجلاس میں پیش کردیا جائیگا جس کے بعد اسے جلد از جلد منظوری کے مراحل سے گزارا جائیگا۔
