• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 18 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ پرصہیونی حملوں میں 120 مکانات مکمل طور پرتباہ ہوئے:اقوام متحدہ

جمعرات 06-12-2012
in غزہ
0
plf Reconstruction
0
SHARES
0
VIEWS
 
 

اقوام   متحدہ کی ریلیف ایجنسی برائے پناہ گزین ’’اونروا‘‘ کی جانب سے جاری ایک   تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ

نومبر کے وسط میں فلسطینی شہرغزہ کی پٹی   میں قابض اسرائیلی فوج کی یلغار کے نتیجے میں کم سے کم 120 مکانات مکمل طور پر زمین ہوس پوگئے ہیں جبکہ نو ہزار مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا   ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں اونروا کے مقامی سربراہ   انجینئیر منیر منا نے میڈیا کو بتایا کہ صہیونی فوج کی جارحیت کے دوران بھی   امدادی اداروں کے کارکنوں نے متاثرہ شہریوں کی بحالی کا سلسلہ جاری رکھا   تھا جبکہ جنگ بندی معاہدے کے بعد تیزی سے تعمیر نوکا آغاز کردیا گیا ہے۔   انہوں نے کہا کہ مکانات سے محروم ہونے والے فلسطینیوں کو سردی کے موسم میں   جلد از جلد مکانات کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے اور عالمی برادری کو ہمارے   ساتھ کھل کر تعاون کرنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں’’اونروا ‘‘  کے زیراہتمام مجموعیی طور پر 35 امدادی کمیٹیاں کام کر رہی ہیں، جو دن رات   فلسطینیوں کی مدد اور ان کی بحالی میں سرگرم ہیں۔ایک سوال کے جواب میں اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی کے اہلکار کا کہنا تھا   کہ وہ مختلف دیگر تنظیموں کے تعاون سے غزہ کی پٹی میں مکانوں سے محروم ہونے   والے شہریوں کو گھرکرائے پر حاصل کرنے کے لیے فی خاندان 1500 ڈالرز کی رقم   فراہم کر رہے ہیں۔ جب تک ان کے اپنے مکانات کی تعمیر مکمل نہیں کرلی جاتی   وہ کرائے کے مکانوں ہی میں رہیں گے۔خیال رہے کہ وسط نومبر میں غزہ کی پٹی پراسرائیلی فوج کے حملوں میں کم سے  200  فلسطینی شہید اور 1500 زخمی ہو گئے تھے۔ جبکہ جارحیت میں فلسطینیوں کا   بے پناہ مالی نقصان بھی ہوا۔

 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.