• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 25 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

مصر غزہ میں فیلڈ ہسپتال قائم کریگا

جمعرات 06-12-2012
in غزہ
0
plf misr1
0
SHARES
0
VIEWS

مصری وزارت خارجہ نے چھ سال سے اسرائیلی محاصرے میں گھرے فلسطینی شہر غزہ میں ایک فیلڈ ہسپتال قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مصری وزارت کا کہنا ہے کہ اس ہسپتال کا مقصد صہیونی مظالم کے شکار فلسطینیوں کی مدد میں اضافہ کرنا ہے۔ وزارت کے ترجمان ڈاکٹر احمد صدیق نے یہ بیان جمعرات کے روز فلسطینی وزیر صحتڈاکٹر مفید مخلاتی سے ملاقات میں دیا۔

غزہ میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں صحت کی صورتحال اور اسرائیلی محاصرے اور حملوں کی وجہ سے غزہ کے ہولناک حالات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مصری وزارت خارجہ کے ترجمان احمد صدیق نے کہا کہ اسرائیلی محاصرے کی وجہ سے غزہ میں اشیاء ضروریہ کی شدید کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے فلسطینی بھائیوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مصر غزہ میں ایک فیلڈ ہسپتال قائم کرنے کا خواہش مند ہے۔

انہوں نے کہا مصری صدر محمد مرسی نے خصوصی توجہ دیتے ہوئے غزہ میں ہسپتال تعمیر کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد مصری وزارت صحت نے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کام شروع کردیا ہے۔ یاد رہے کہ چار سال قبل اردن نے پہلی مرتبہ غزہ میں فیلڈ ہسپتال قائم کیا تھا۔ جسے چند ہفتے قبل اسرائیل نے غزہ پر اپنی آٹھ روزہ جارحیت کے دوران تباہ کردیا تھا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.