ترک وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے خطے میں اسرائیلی ظالمانہ اقدامات کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور فلسطینی قوم کے خلاف اس کی جارحیتوں کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ ترک وزیر اعظم نے خبردار کیا کہ خطے میں حالات تبدیل ہوگئے ہیں اور اب اسرائیل کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہو گا۔ اسرائیل پر لازم ہے کہ اپنی اصلاح کرے اور علاقے میں اپنے مظالم کا سلسلہ بند کرے۔
انہوں نے اسرائیل سے اپنے غیر قانونی اقدامات کا سلسلہ ترک کرکے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فلسطینیوں کو ان کے حقوق ادا کرنے اور اپنا سرشت میں تبدیلی لانے کا مطالبہ بھی کیا۔ منگل کی شام اپنے ایک بیان میں رجب طیب ایردوان نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ ان کی حکومت اپنے حقوق کے حصول کے لیے جاری فلسطینی قوم کی جدوجہد کی معاونت جاری رکھے گی، انہوں نے کہا کہ عربوں اور ترکوں کے مابین تاریخی تعلقات کو توڑ ا نہیں جا سکتا۔